LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے

Share

وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے اور یہ ملاقات کل دوپہر2 بجیسپریم کورٹ میں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کوچیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا جبکہ یہ اجلاس تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *