LOADING

Type to search

تازہ ترین

کراچی(اردو ٹائمز) سینٹ انتخابات:فیصل وائوڈا کو وٹ دینا ہے یا نہیں؟پی پی ،ایم کیو ایم تذبذب کا شکار

Share

آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن میں متحدہ قومی مومنٹ ووٹ دے گی یا پیپلزپارٹی؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے سینیٹ جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا سے متعلق پارلیمانی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں۔ فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے معاملے پر ایم کیوایم میں اختلاف رائے ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی آزاد حیثیت میں فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں۔

سندھ سیسینیٹ کی7جنرل نشستوں کیلیے پیپلز پارٹی نے 6 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی5اورایم کیوایم ایک جنرل نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، ایم کیوایم سے جنرل نشست پرشہباز ظہیر، عامر چشتی، نجیب ہارون امیدوار ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بھی آزاد حیثیت میں فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں، فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی صورت پارٹی جوائن کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *