LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کا انتخابی نشان مانگ لیا

Share

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا۔استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دے دی گئی ہے۔ آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھاکہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X