LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز)ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی مزید کارروائی 24 اکتوبرکو ہوگی۔
ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی کی گرفتاری اور اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ڈی سی عرفان میمن، ایس ایس آپریشنز جمیل ظفر، ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلا نے اپنے وکالت نامے جمع کروائے، ڈی سی کی طرف سے رضوان عباسی اور ڈی پی او کی جانب سے بشری قمر نے وکالت نامہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی سی عرفان میمن نے 28 ستمبر کو غیرمشروط معافی مانگ کر خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا، تاہم عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی معافی مسترد کر دی تھی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X