اسلام آباد (اردو ٹائمز) عید میلاد النبی پر پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، سوات اور ڈیلٹافورس کمانڈو، سی ٹی ڈی اور اور تھانوں کی گاڑیاں اسپیشل ناکہ جات اور مختلف مقامات پر تعینا ت ہونگی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) عید میلاد النبی پر پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، سوات اور ڈیلٹا فورس کمانڈو، سی ٹی ڈی اور اور تھانوں کی گاڑیاں اسپیشل ناکہ جات اور مختلف مقامات پر تعینا ت ہونگی، پولیس کے سا تھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بھی معاونت کریں گے، مساجد، مذہبی اجتماعات اور مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، سکیورٹی پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں تین ہزارسے زائد سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی فرائض انجام دیں گے، جبکہ تمام پولیس ٹیمیں اپنے متعلقہ علاقوں میں موثرگشت کریں گی۔ گشت اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کریں گے، جبکہ تمام انتظامات کی نگرانی زونل ایس پیز خود کریں گے۔عید میلاد النبی کے دوران SWAT، DELTA فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی، کیپیٹل پٹرول یونٹ، لیڈی کمانڈوز، مسلح پولیس اور سول کپڑوں میں تعینات پولیس افسران و اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔سکیورٹی پلان کے تحت شہریوں کی واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزکے ذریعے مکمل چیکنگ کی جائیگی، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ جاری رہے گی۔ جلوس کے روٹ اور اطراف میں آنے والی تمام گلیوں، مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس کے روٹ سے مناسب فاصلے پر گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا، جی سیون مرکزسے برآمد ہو کر مختلف مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ میں دربار سخی محمود بادشاہ کے مقام پراختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ روٹ سے منسلک گلیوں اور اہم مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔عید میلاد النبی کی ریلیوں اور میلاد کے اجتماعات کے لیے بھی علیحدہ سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ جلوس اور اجتماعات کے مقامات، اطراف کے علاقوں اور مختلف اہم مقامات کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہرمیں امن و امان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کے لیے پولیس افسران و جوان مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

