اسلام آباد(اردو ٹائمز) رینجر اہلکار احسن عباسی کو شہید کرنے والے دو سفاک ملزمان تھانہ آئی نائن پولیس نے گرفتار کر لیے۔
Share
ایس ایچ او تھانہ آئی نائن آصف خان و ٹیم نے دن رات ایک کرکے ملزمان کو بہترین تفتیشی مہارت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ، سفاک ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں ، ملزمان نے مزید متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
بلا شبہ اسلام آباد پولیس کی یہ بڑی کامیابی ہے ، مضبوط اور ٹھوس ثبوتوں کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائیں گے ، ایس ایچ او آصف خان