LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت موخر

Share

چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کے باعث آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر بھی آج ہی سماعت ہونا تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست پر پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کررکھا ہے۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا، عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X