اسلام آباد(اردو ٹائمز) یو م شہدائے پولیس کے موقع پر موٹر وے پولیس لائنز ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد
Share
یو م شہدائے پولیس کے موقع پر موٹر وے پولیس لائنز ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ تھے۔تقریب میں سینئر افسران و ملازمان اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔تقریب میں موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے قبل آئی جی سلطان علی خواجہ نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سلطان علی خواجہ نے کہا کہ ہم شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امن کے بقاء اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے قیام سے لے کر آج تک47افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ جن میں ایک خاتون آفیسر بھی شامل ہے۔ 4اگست کا دن ہمیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ان افسران کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کرکے پاکستان اور محکمے کا نام بلند کیا۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایثار اور قربانی کی تاریخ رقم کی ہے۔ ہم شہداء کے خاندانوں کو دل سے سلام پیش کر تے ہیں۔ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ شہداء کے خاندانوں کو مزید بہترسہولیات فراہم کرسکیں۔ نا مسائد حالات کے باوجود موٹروے پولیس اپنے فرائض بہترین طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ تقریب کے آخر میں آئی جی سلطان علی خواجہ نے شہداء کے اہلخانہ میں کو اعزازی اسناد سے تقسیم کئے۔