LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردو ٹائمز)سی ڈی اے مزدوریونین سی بی اے کمیٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا اہتمام

Share

سی ڈی اے مزدوریونین سی بی اے کمیٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سی ڈی اے کے ممبرپلاننگ وسیم حیات باجوہ،ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ شاہ جہان،ڈائریکٹرانفورسمنٹ افتخارعلی حیدری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال مغل،سید عدالت شاہ،ارشاداحمد ملانو،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعید اختر،چوہدری طارق گجر،چوہدری زاہد احمد،واجد گجر،محمد سرفرازملک،چوہدری ابرار،آفتاب نذر،راجہ اجمل،چوہدری عمران،سیدضمیرشاہ سمیت دیگرعہدیداران اور کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ میں چیئرمین سی ڈی اے،بورڈ ممبران اور انتظامیہ کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ جنہوں نے مزدور دوستی کا ثبوت دیا اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سٹاف کے لیے خطرہ الاؤنس 2000روپے سے بڑھا کر 5000روپے ماہانہ کیا،انفورسمنٹ کے سیکورٹی گارڈ کانام تبدیل کرکے انفورسمنٹ گارڈ کیااورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کو بہتربنانے کے لیے اورسٹاف کی کمی کو پوراکرنے کے لیے نئی آسامیوں کی بورڈ سے باقاعدہ منظوری لی یقیناایسے اقدامات سے ادارے کی کارکردگی بہتر ہو گی،

 

اس موقع پر ادارے کے دوسرے ڈائریکٹوریٹس کے سربراہان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرح باقی ڈائریکٹوریٹس کے سٹاف کے لیے PC-1بنائیں اور آسامیوں کی تعدادکو بڑھایا جائے،انھوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام مطالبات کے حل کے لیے نمائندہ تنظیم کے ساتھ باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں اور موجودہ سی بی اے کو اعتماد میں لیا جائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تمام ملازمین نے محدود وسائل کے ساتھ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑی محنت کی ہے جس پروہ مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پر میں تمام ملازمین کو یقین دلاتاہوں کہ اس شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اور ادارے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے اور ادارے کی موجودہ سی بی اے کے ساتھ مل کر ملازمین کے باقی ماندہ مسائل حل کریں گے،تقریب کے اختتام پر سی بی اے کمیٹی انفورسمنٹ کی طرف سے ممبرپلاننگ اینڈ ڈیزائن وسیم حیات باجوہ،ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ شاہ جہان،ڈائریکٹرانفورسمنٹ افتخارعلی حیدری اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور آخر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپیٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے جواں سالہ بیٹے،بنوں وولن ملز یونین کے جنرل سیکرٹری سید سادات شاہ،چوہدری افتخارعلی حیدری کی والدہ،سپروائزر محمد سنگین کے والد کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *