LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز)اوورسیز کی جائیداد پر قبضے کا معاملہ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی منظوری

Share

وفاقی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی قانون سازکمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایاکہ فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی، عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کریں گے، فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120 دنوں میں کرنے کی پابند ہوں گی، بطورپائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے، واضح رہے کہ اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضے کی 1600 شکایات موجود ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *