LOADING

Type to search

انٹرنیشنل تازہ ترین

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور علاقائی تعاون کے اقدامات سےہم آہنگ کیا جائے،چین کے صدر شی جن پنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے ورچوئل خطاب

Share

چین کے صدر شی جن پنگ نےبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور علاقائی تعاون کے اقدامات کے ساتھ اعلیٰ معیار کے تعاون کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او تنظیم کے ارکان کو صحیح سمت پر گامزن ہونے اور یکجہتی اور باہمی اعتماد میں اضافہ کی ضرورت ہے ،انہوں نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے درمیان تبادلوں اور باہم سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔صدر شی نے کہا کہ متنوع تہذیبوں کی ہم آہنگی سے ترقی خطے کے لوگوں کا مشترکہ وژن ہے۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان سے علاقائی امن کے تحفظ اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین عالمی سلامتی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے، اختلافات کے حل کے لیے بات چیت اور مشاورت کرنے، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ طور پر ایک شیلٹر بنائی جائے ۔

صدر شی نے اقتصادی بحالی کو تیز کرنے کے لیے عملی تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ چین عالمی ترقیاتی اقدام کو نافذ کرنے اور اقتصادی عالمگیریت کی درست سمت پر عمل کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے تحفظ پسندی، یکطرفہ پابندیوں اور قومی سلامتی کو معاشی دبائوکے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی کوششوں پر زور دیا اوردیواریں کھڑی کرنے،صنعتی اور سپلائی چینز کو توڑنے یا ان میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو مسترد کیااور باہمی مفید تعاون کو فروغ دینےکی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر شی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، تجارت اور سرمایہ کاری کو آزادانہ بناتے ہوئے سہولیات کو فروغ دیا جائے، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی بین الاقوامی لاجسٹکس کوریڈور کی تعمیر تیز کی جائے اور علاقائی صنعتی تسلسل اور سپلائی تسلسل کے استحکام اورآسان عمل کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

متنوع تہذیبوں کی ہم آہنگی سے ترقی خطے کے ممالک کے عوام کا وژن ہے، صدر شی نے کہا کہ چین عالمی تہذیبی اقدام کو نافذ کرنے، مختلف تہذیبوں کے بقائے باہمی کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام فر یقین کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن، ترقی اور جیت کے تعاون کا رجحان رک نہیں سکتا اور ایس سی او ممالک کی جانب سے سٹریٹجک مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات کو دور کرنے کے لیے مکالمہ کرنے اور مسابقت سے بچنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔صدر شی نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے اور ترقی اور احیاء کے حصول کے لئےٹھوس تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *