اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — البانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے البانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم انور حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شکایت کنندہ کے بیٹے کو البانیہ کا ورک ویزا فراہم کرنے اور بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزمان رقم وصول کرنے کے باوجود وعدے کے مطابق ویزا فراہم کرنے میں ناکام رہے اور نہ ہی رقم واپس کی۔
شکایت کنندہ کی درخواست پر انکوائری نمبر 648/2026 مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر 111/2026 درج کیا گیا۔ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22، پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468، 471 اور 109 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث عناصر کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی خصوصی ہدایات پر ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
#FIAIslamabadZone #FIA #AHTCIslamabad #VisaFraud

