راولپنڈی (اردو ٹائمز) آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا کی زیرِصدارت سنوفال سیزن 2026-2027 کےانتظامات کےحوالے سے ڈی پی او آفس مری کے اجلاس میں ڈی پی او مری، سی ٹی او مری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122،ایس پی موٹروے پولیس، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری، انچارج سپیشل برانچ سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا کی زیرِصدارت سنوفال سیزن 2026-2027 کےانتظامات کےحوالے سے ڈی پی او آفس مری کے اجلاس میں ڈی پی او مری، سی ٹی او مری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122،ایس پی موٹروے پولیس، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری، انچارج سپیشل برانچ سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت، اجلاس میں گزشتہ سنوفال سیزن کے دوران پیش آنےوالےمسائل، ٹریفک کی روانی، سیاحوں کی سہولت، برفباری کے دوران سڑکوں کی بحالی، ایمرجنسی ریسپانس،طبی سہولیات اورامن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نےاپنےاپنے شعبوں کےانتظامات اور درپیش مسائل سےآگاہ کیا، جبکہ ان مسائل کےمؤثرحل اور باہمی رابطہ کاری کومزید بہتربنانے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، برفباری کےدوران شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور بروقت ایمرجنسی سروسز کی دستیابی یقینی بنائی جائے تمام محکمے سنو فال سیزن سے قبل اپنی تیاریاں مکمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لیے ہمہ وقت الرٹ رہتےہوئے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کویقینی بنائیں تاکہ سنوفال سیزن کےدوران مری آنےوالے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



