LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری، پی او برانچ کے انچارج اور ٹیم کو نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی او برانچ کے انچارج اور ان کی ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اہم ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور میرٹ کی بنیاد پر ان کی خدمات کا اعتراف اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے معیار کو مؤثر بنانا ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download