مال بردار بحری جہاز میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے تقریباﹰ چار ہزار گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔ ای گاڑیوں میں موجود لیتھئیم آئن بیٹریوں کی وجہ سے اس جہاز پر کئی دن تک آگ جلتی رہی تھی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بارشوں کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں لگ بھگ 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہیں۔ شمالی چین میں جمعے سے طوفان ڈسکوری کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ […]
استنبول:چین کے نائب وزیراعظم کے بعد ترکیہ کے نائب صدر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کے دورہ پاکستان کا مقصد پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کا افتتاح کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ پراجیکٹ کا افتتاح کراچی میں بدھ کو کیا جائے گا۔وزیراعظم […]