LOADING

Type to search

Uncategorized

اسلام آباد (اردو ٹائمز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس۔ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون کی انگلینڈ کرکٹ بورڈسکیورٹی نمائندگان کو فول پروف سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے سلسلے میں سکیورٹی ڈویژن ایڈمن بلاک میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) کے سکیورٹی نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے ECB کی سکیورٹی ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی، آمد و رفت کے روٹس، قیام گاہ، کرکٹ وینیو اور دیگر اہم مقامات پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سمیت سکیورٹی پلان کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے، تمام اہم مقامات پر جامع حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون نے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں اور کرکٹ ٹیم کی فول پروف سکیورٹی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی نمائندگان نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کیے گئے جامع اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سکیورٹی پلان کو سراہا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X