کراچی (اردو ٹائمز) جناح اسپتال میں زچگی و امراضِ نسواں کے انٹرمیڈیٹ ماڈیول کے لیے عملی امتحان کی مشق کا کامیاب انعقاد
Share
کراچی (اردو ٹائمز) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، کراچی کے پروفیسر شیریں بھٹہ سینٹر آف ایکسیلنس اینڈ ریسرچ میں زچگی و امراضِ نسواں کے انٹرمیڈیٹ ماڈیول کے امیدواروں کے لیے عملی امتحان کی مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ڈاکٹروں کو اپنے آئندہ امتحانات کے لیے جامع اور مؤثر تیاری فراہم کرنا تھایہ سیشن چیف آرگنائزر پروفیسر نگہت علی شاہ کی قیادت میں منعقد کیا گیا، جبکہ معاون منتظمین اور رہنماؤں ڈاکٹر ارم مجید، ڈاکٹر ثمینہ ایاز، ڈاکٹر صبا خان اور ڈاکٹر صائمہ مجتبیٰ نے بھرپور تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔
مشق کے اس امتحان کے دوران امیدواروں کو ماہرین کی رہنمائی اور منظم جائزے کے ذریعے اپنے طبی علم، عملی مہارتوں اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا گیامنتظمین نے تمام معاونین اور امیدواروں کی بھرپور شرکت اور عزم کو سراہتے ہوئے زچگی و امراضِ نسواں کے انٹرمیڈیٹ ماڈیول کے آئندہ امتحانات میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


