LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حریتِ کشمیر کے عظیم رہنما سید علی شاہ گیلانیؒ کی برسی کے موقع پر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) حریتِ کشمیر کے عظیم رہنما سید علی شاہ گیلانیؒ کی برسی کے موقع پر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیر لبریشن سیل کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد کشمیر و پاکستان کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات، حریت رہنماؤں، میڈیا نمائندگان اور درجنوں افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ گرامی میں:
سربراہ پاکستان عوامی قوت و چیئرمین راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی۔
سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان۔
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق۔
امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان۔
سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی۔
حریت رہنما الطاف وانی۔
زاہد صفی۔
ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان۔
میڈیا کشمیر لبریشن سیل سے نجیب غفور
کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر میاں عمر حیات اور کوآرڈینیٹر سہراب لطیف بیگ بھی موجود تھے۔
مقررین نے سید علی شاہ گیلانیؒ کی زندگی، جدوجہدِ آزادیِ کشمیر، استقامت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے ۔
سید علی شاہ گیلانیؒ کی جدوجہد، نظریہ اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور کشمیری عوام کو آزادی نصیب فرمائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X