لاہور (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سینئر ترین کلچرل ایونٹ آرگنائزر پیرسید سہیل بخاری نے پنجاب ادارہ برائے زبان، فن و ثقافت (پلاک) کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم شاہد سے ملاقات کی
Share
لاہور (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سینئر ترین کلچرل ایونٹ آرگنائزر پیرسید سہیل بخاری نے پنجاب ادارہ برائے زبان، فن و ثقافت (پلاک) کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم شاہد سے ملاقات کی – اور پنجاب کی زبان، فن، ادب اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پنجابی ثقافت اور لوک ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو اپنی زبان ، تہذیب اور ثقافتی روایات سے جوڑا جا سکے۔اس موقع پر پنجابی زبان و ادب کے فروغ، لوک فنکاروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی، ثقافتی روایات کے تحفظ اور نوجوان نسل میں ثقافتی شعور اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں شخصیات نے باہمی اشتراک سے ادبی و ثقافتی تقریبات، سیمینارز، فکری نشستوں اور دیگر پروگرامز منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب کے شاندار ثقافتی ورثے کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دیا جائے گا۔
سید سہیل بخاری نے امید ظاہر کی کہ محمد اسلم شاہد کی قیادت میں پلاک پنجاب کی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

