LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد

Share

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری کاانعقاد، شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہریوں میں شہریو ں نے اپنے مسائل کے حل کے لئے اپنی شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیروٹاولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔قانو ن کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X