LOADING

Type to search

پاکستان

اٹک (اردو ٹائمز) ڈی پی او اٹک کی اہم تقرریاں، جنید احمد ریڈر، محمود خان او ایس آئی اٹک اور فیصل امین خٹک ایس ایچ او سٹی حسن ابدال مقرر

Share

اٹک (اردو ٹائمز) ڈی پی او اٹک کی اہم تقرریاں، جنید احمد ریڈر، محمود خان او ایس آئی اٹک اور فیصل امین خٹک ایس ایچ او سٹی حسن ابدال مقرر

کیپٹن (ر) علی بن طارق کا ضلع پولیس کے انتظامی و آپریشنل ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدام

پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ضلع بھر میں پولیسنگ کے معیار، انتظامی استعداد اور آپریشنل کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ احکامات کے مطابق جنید احمد کو ریڈر ڈی پی او، سب انسپکٹر محمود خان کو او ایس آئی اٹک جبکہ فیصل امین خٹک کو ایس ایچ او سٹی حسن ابدال تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او اٹک کی جانب سے کی جانے والی یہ تقرریاں ضلع پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو مزید مضبوط بنانے، دفتری و فیلڈ امور میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور عوام کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی کے وژن کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔

جنید احمد بطور ریڈر ڈی پی او انتظامی رابطوں، دفتری امور اور پبلک سروس ڈلیوری کے نظام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ سب انسپکٹر محمود خان کو او ایس آئی اٹک کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جہاں وہ انتظامی اور آپریشنل معاملات کی نگرانی کریں گے، جبکہ فیصل امین خٹک بطور ایس ایچ او سٹی حسن ابدال امن و امان کے قیام، جرائم کے انسداد اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری، نظم و ضبط اور محکمانہ تجربے کے باعث اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان تقرریوں سے ضلع پولیس کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری اور عوامی اعتماد میں اضافہ متوقع ہے۔

ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے واضح کیا ہے کہ ضلع پولیس میں میرٹ، پیشہ ورانہ اہلیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے اصولوں کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا، جبکہ مؤثر پولیسنگ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download