LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف آئی اے کی موثر کارروائی – ہانگ کانگ ورک ویزا فراڈ میں ہتھیائے گئے 41 لاکھ روپے واپس کروا لیے گئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے انکوائری نمبر 574/26 کے تحت ویزا فراڈ کی ایک شکایت پر موثر کارروائی کرتے ہوئے انکوائری مرحلے پر ہی متاثرہ شہری کی مکمل رقم واپس کروا لی۔

شکایت کنندہ محمد منیر نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ ویزا ایجنٹ عمران فاروق نے سال 2022 میں انہیں اور ان کے رشتہ داروں کو ہانگ کانگ کے ورک ویزے دلوانے کے وعدے پر 41 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم ملزم نے نہ تو وعدے کے مطابق ویزے فراہم کیے اور نہ ہی رقم واپس کی۔

شکایت کی تصدیق کے بعد 03 جون 2026 کو انکوائری درج کی گئی جو انسپکٹر اقرا جہانگیر کو تفویض کی گئی۔

انکوائری کے دوران ملزم عمران فاروق سے شکایت کنندہ کی مکمل رقم 41 لاکھ روپے واپس کروا لی گئی اور دونوں فریقین کے درمیان باضابطہ تصفیہ نامہ بھی تحریر کیا گیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو یقین دلاتا ہے کہ ویزا فراڈ اور اس نوعیت کی تمام شکایات پر سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ ہمہ وقت متحرک ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download