LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا مرکز اہلسنت جامعہ عثمانیہ تلوکر کا دورہ، عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اجلاس

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے مرکز اہلسنت جامعہ عثمانیہ تلوکر کا دورہ کیا، جہاں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام اور میلاد کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سجاد خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی بھی موجود تھے۔ علماء کرام نے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے منعقد ہونے والے جلوسوں کے روٹس اور دیگر انتظامات سے متعلق اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔ علماء کرام اپنے ممبران اور شہریوں کو عدم برداشت، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور مذہبی منافرت سے اجتناب کے حوالے سے آگاہی دیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں، ان کے خلاف جاری کارروائیوں میں پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم اور ضلع ہری پور میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X