اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس نے ھمراہ پولیس ٹیم ڈیزل چوری میں ملوث 2 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس نے ھمراہ پولیس ٹیم ڈیزل چوری میں ملوث 2 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔آئل ٹینکر سے نکالا گیا بھاری مقدار میں ڈیزل برآمد تھانے منتقل ( آئل چوری سمیت کسی بھی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا ایس ایچ او عون عباس ) ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ روز مخبر خاص نے آئل چوری کی اطلاع دی جس پر ایس ایچ او نے فوری ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ایک پارکنگ میں چھاپہ مارا تو دو افراد ٹینکر کی سیل توڑ کر ڈیزل چوری کر رھے تھے جو بھاری مقدار میں بتایا گیا پولیس ٹیم نے فوری حراست میں لے کر ڈرموں سمیت دیگر آلات کے تھانے منتقل کر دیا پولیس نے زیرحراست افراد کیخلاف چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
یاد رھے ایس ایچ او تھانہ سہالہ نے قبل ازیں بھی متعدد افراد کیخلاف آئل چوری کے مقدمات درج کیے جس سے سہالہ میں آئل چوری مکمل بند ھو گئی تھی ۔ جبکہ مزید ایس ایچ او نے اہل علاقہ کو پیغام دیا کہ کسی بھی جرم یا جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع مجھے فراہم کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

