LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) مال روڈ پر سکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد محمد حسین ہلاک

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) مال روڈ پر سکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد محمد حسین ہلاک، تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا’دہشت گرد کےقبضے سے ملنے والے موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں ‘سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوا 11 بجے دن مال روڈ راولپنڈی میں دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی میں حملہ آور کو جوابی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا’ ہلاک ہونے والے مشتبہ دہشتگرد کی شناخت خیبر ڈسٹرکٹ کے رہائشی محمد حسین کے طور پر ہوئی، جو پی ٹی آئی کے سرگرم رکن تھا’ مشتبہ شخص محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولہ بارود اور اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئیں ‘ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی میں مال روڈ پر سکیورٹی اہلکار پر دن دیہاڑے فائرنگ کے واقعے میں پی ٹی آئی کو ملوث قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا ہےکہ مال روڈ واقعے سے بہت سی چیزیں سامنے آگئی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ احتجاج میں اسلحے سے لیس ہوکر آتے ہیں ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ہے، پی ٹی آئی کے کسی بھی احتجاج کے پیچھے ان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے ، پاکستان کی ترقی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X