اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے اینٹی وہیکلز لفٹنگ یونٹ (اے وی ایل یو) کی بڑی کارروائی۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے اینٹی وہیکلز لفٹنگ یونٹ (اے وی ایل یو) کی بڑی کارروائی۔
متحرک کار چور کے 02 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً 67 لاکھ روپے مالیت کی 05 مسروقہ گاڑیاں برآمد۔
برآمد ہونے والی گاڑیاں اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد دیگر گاڑیاں چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا متحرک کار چور گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اسلام آباد سلیمان ظفر۔

