LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) مکہ معاہدے کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کا شاندار فلیگ مارچ۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) مکہ معاہدے کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کا شاندار فلیگ مارچ۔پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی عزم سے بھرپور اظہار یکجہتی، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی قیادت میں فلیگ مارچ، شہریوں کا والہانہ استقبال۔تفصیلات کے مطابق مکہ معاہدے کے تناظر میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی قیادت میں ہونے والے فلیگ مارچ میں ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سلیمان ظفر، ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوا اور وفاقی دارالحکومت کی مختلف اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا،فلیگ مارچ کے دوران پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم لہراتے رہے، اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاکستان، ترکیہ اورسعودی عرب دوستی پائندہ بادکے نعروں سے فضا گونج اٹھی،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ دفاعی عزم ہماری مشترکہ طاقت اور اتحاد کی علامت ہیں، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد قومی یکجہتی، دفاعی تعاون، اخوت اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات قابل فخر ہیں، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور اتحاد کیلئے اہم ہے،ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ فلیگ مارچ کے ذریعے اسلام آباد پولیس نے قومی وقار، حب الوطنی، دفاعی یکجہتی اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط رشتوں کا پیغام عام کیا ہے،جبکہ یہ مضبوط شراکت داری ہمارے مشترکہ عزم، اتحاد اور اخوت کی روشن علامت ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نہ صرف شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پرعزم ہے بلکہ قومی یکجہتی، اتحاد اور برادر ممالک کے ساتھ دوستی و بھائی چارے کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،اسی طرح پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی تمام اہم عمارتوں کو خصوصی برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی عمارتوں پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم بھی آویزاں کیے گئے ہیں،فلیگ مارچ میں شریک پولیس افسران اور جوانوں نے تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی احترام اور مشترکہ عزم کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی فلیگ مارچ کا والہانہ استقبال کیا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X