LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) بنکاک سے شادی کا جھانسہ دے کرلائی گئی غیر ملکی خاتون سے زیادتی اور تشدد، تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) بنکاک سے شادی کا جھانسہ دے کرلائی گئی غیر ملکی خاتون سے زیادتی اور تشدد، تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،متن مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون کی 2 سال قبل بنکاک میں عامر سہیل نامی شخص سے دوستی ہوئی تھی جس نے اسے پاکستان لا کر شادی کا جھانسہ دیا اور 4 ماہ تک فلیٹ میں رکھ کر متعد بار زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم فلیٹ سے جاتے وقت ان کی رقم بھی ساتھ لے گیا، فیز نمبر سیون راولپنڈی کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ محلہ وزیرآباد، دادو، سندھ سے تعلق رکھتی ہے اسکی ملاقات تقریبا دو سال قبل بینکاک میں عامر سہیل ولد نظیراحمد سکنہ بھیرا ڈاکخانہ سکانوالہ تحصیل کروڑ لال حسین ضلع لیہ سے ہوئی جسکے ساتھ دوستی ہو گئی عامر سہیل نے مجھے شادی کا جھانسہ دیا اور کہا کہ میں پاکستان جا کر آپ سے شادی کروں گا جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے اور ہم دونوں تقریبا چار ماہ قبل پاکستان آ گئے اور فلیٹ لیکر بحریہ فیز سیون میں رہائش پذیر ہو گئے ملزم عامر سہیل نے میرے ساتھ زبردستی زنا بھی کیا ہے اور میں اس کو کہتی رہی کہ تم میرے ساتھ شادی کر لو جو مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور متعددد بار زنا کرتا رہا ہےعامر سہیل مجھے باہر بھی نہیں جانے دیتا تھا کل میں بڑی مشکل سے ڈاکٹر کے پاس گئی جس پر ملزم نے مجھے مارا پیٹا اور میرے پیسے بھی لے گیا ہے میں بڑی مشکل سے جان چھڑا کر پولیس اسٹیشن آئی ہوں اور درخواست پیش کرتی ہوں قانونی کاروائی کی جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X