LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) تھانہ صدر واہ پولیس نے حسن ابدال اٹک میں موبائل شاپ سے موبائل چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) تھانہ صدر واہ پولیس نے حسن ابدال اٹک میں موبائل شاپ سے موبائل چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا،44 موبائلز برآمد،زیر حراست ملزم سے لاکھوں مالیت کے موبائلز فون برامد ہوئے ملزم نے حسن ابدال کے علاقے میں موبائل شاپ پر چوری کی تھی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا تحقیقات پہ ملزم سے پرآمد ہونے والے موبائل فونز حسن ابدال سے سے چوری شدہ ثابت ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا,چکلالہ پولیس نے تایا زاد بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ملزم نے دو روز قبل لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے کزن علی کو قتل کردیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا, وارث خان پولیس نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار کر لیا اشتہاری جولائی 19 سے پولیس کو مطلوب تھا اشتہاری کے پانچ ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے ایس پی راول بیدار بخت کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا،پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پانچ افراد سے 280 کلوگرام چرس 30 لیٹر شراب اسلحہ, ایمونیشن برآمد کیا گیا زیر راست افراد خلاف کاروائیاں تھانہ سٹی، رتہ امرال، نیو ٹاؤن ،اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں کی گئی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X