LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 431 افراد، 236 رہائشی مقامات، 87 دکانیں، 21 ہوٹلز ،211 موٹر سائیکلوں اور 99 گاڑیوں کو چیک کیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 431 افراد، 236 رہائشی مقامات، 87 دکانیں، 21 ہوٹلز ،211 موٹر سائیکلوں اور 99 گاڑیوں کو چیک کیا،اور اس دوران 16 افراد، 28 موٹر سائیکلوں اور 2 0 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا،مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے 02 پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15پر فوری اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X