اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی صدر زون خالد محمود اعوان کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت گھیراؤ سمیت تھانوں میں (ایس آئی پی ایس) پروٹوکول کے تحت سروس ڈلیوری مزید موثربنانے کی ہدایات
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی صدر زون خالد محمود اعوان کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت گھیراؤ سمیت تھانوں میں (ایس آئی پی ایس) پروٹوکول کے تحت سروس ڈلیوری مزید موثربنانے کی ہدایات، اجلاس میں زون کے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، جرائم کی روک تھام، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا،ایس پی صدر زون نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، خصوصاً کار و موٹر سائیکل چوری، راہزنی، ڈکیتی اور پراپرٹی کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کریک ڈاون کرتے ہوئے ان کے تمام ارکان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھنے اور عدم گرفتار ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنز میں SIPS پروٹوکول کے تحت سروس ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جدید پولیسنگ، موثر نگرانی اور ٹیم ورک کے ذریعے جرائم کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ایس پی صدر زون نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون کی موثرعملداری اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی، ڈیوٹی یا عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔



