اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز اسلام آباد – راولپنڈی کی تقریب 18 – اگست کو پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی – پیر سید سہیل بخاری چئیرمین ایوارڈزکمیٹی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز اسلام آباد ، راولپنڈی کی تقریب 18 ، اگست پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں شام 7 ، بجے منعقد کی جائے گی – جس میں پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر وفاقی وزراء کو تقریب میں مہمانان خصوصی مدعو کیا جائے گا علاوہ ازیں سفارتکار، سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا –
شعبہ نشرواشاعت 0323-8441997

