راولپنڈی (اردو ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 32 دہشتگرد مارے گئے
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 32 دہشتگرد مارے گئے’ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا، فورسز کی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے’ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں اس دوران شدید فائرنگ کےتبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کیا گیا’ آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردکےخاتمے کے لیےآپریشنز جاری ہیں، ان آپریشنز کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے

