LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کا اہم ملزم گرفتار گن پوائنٹ پر چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 08 موبائل فونز برآمد،زیر حراست ملزم کے خلاف پہلے سے مختلف مقدمات درج ہیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کا اہم ملزم گرفتار گن پوائنٹ پر چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 08 موبائل فونز برآمد،زیر حراست ملزم کے خلاف پہلے سے مختلف مقدمات درج ہیں، تھانہ کوہسار پولیس نے موثر کارروائی کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک گروہ کا ملزم گرفتار کر لیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، راہزنی، سٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور مو¿ثر پولیسنگ کے باعث سنگین نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، پیشہ ور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X