اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاک بحریہ کے چار کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاک بحریہ کے چار کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاک بحریہ کے کموڈور تصور اقبال، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف اور کموڈور راؤ احمد عمران انور کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل تصور اقبال 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن ہوئے۔ یہ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے فرانس سے ’انٹر سروسز اسٹاف کورس‘ بھی مکمل کیا ہے۔ ایڈمرل تصور اقبال کا کیریئر شاندار رہا ہے اور وہ کمانڈ اور اسٹاف کی مختلف اہم ذمہ داریوں پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر، کمانڈر 25 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور ریاض (سعودی عرب) میں پاک بحریہ کے سینئر افسر کی حیثیت سے خدمات شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل تصور اقبال اس وقت کمانڈر ویسٹ کے طور پر تعینات ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ’ستارہ امتیاز (ملٹری)‘ سے نوازا گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد عمیر 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن ہوئے۔ یہ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے چین سے ’کمیونیکیشن کمانڈ کورس‘ اور امریکہ سے ’نیول اسٹاف کالج کورس‘ بھی کیا ہے۔ ایڈمرل کا کیریئر شاندار رہا ہے اور وہ کمانڈ اور اسٹاف کی مختلف اہم ذمہ داریوں پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس قوت، پی این ایس طارق، پی این ایس تبوک اور کمانڈر 14 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن شامل ہیں۔ ایڈمرل محمد عمیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز (اسٹریٹجی) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ریئر ایڈمرل محمد عمیر اس وقت کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کراچی کے طور پر تعینات ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ’ستارہ امتیاز (ملٹری)‘ سے نوازا گیا ہے’ ریئر ایڈمرل شاہد واصف 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن ہوئے۔ یہ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری، آسٹریلیا سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کورس اور ڈیکن یونیورسٹی آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ ایڈمرل کا کیریئر شاندار رہا ہے اور وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز (اسٹریٹجی)، اسسٹنٹ نیول سیکریٹری (آپریشنز)، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اور نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل شاہد واصف اس وقت کمانڈر 25 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن، کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، ایڈمرل کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل راؤ احمد عمران انور 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن ہوئے۔ یہ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ ایڈمرل راؤ احمد عمران کیریئر شاندار رہا ہے اور وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ضرار ، پی این ایس شمشیر پی این ایس ذوالفقار اور کمانڈر 10 ویں پیٹرول کرافٹ اسکواڈرن کے عہدے شامل ہیں۔ یہ افسر نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، نئی دہلی (بھارت) میں نیول ایڈوائزر (پاکستان) اور پاکستان نیوی وار کالج، لاہور میں ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل راؤ احمد عمران انور اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نیول سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہِ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

