اسلام آ باد (اردو ٹائمز) موثر تفتیش ملزمان کو سزا دلوانے اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر تی ہے
Share
اسلام آ باد (اردو ٹائمز) موثر تفتیش ملزمان کو سزا دلوانے اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر تی ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشنز عثمان طارق بٹ ،پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لئے روایتی تفتیش کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سینئر سپرٹینڈنٹ آ ف پولیس انوسٹی گیشنز محمدعثمان طا رق بٹ نے سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انو سٹی گیشنز نے قتل، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہوئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائیں اور مجرمان کو زیادہ سے زیادہ عدالتوں سے سزائیں دلوائیں۔ جبکہ جرائم پیشہ گروہوں کے عدم گرفتار ارکان کی گرفتاریاں بھی یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی


