اسلام آباد (اردو ٹائمز) موضع پدھراڑ کے بہادر فرزند نائیک محمد وسیم عباس شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھموضع پدھراڑ میں سپردِ خاک کردیا گیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) موضع پدھراڑ کے بہادر فرزند نائیک محمد وسیم عباس شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھموضع پدھراڑ میں سپردِ خاک کردیا گیا نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے افسران،معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کی یادگار وردی اور شیلڈ بڑے بھائی محمد عرفان کے حوالے کی’ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی مرقد پر سلامی پیش کی اس موقع پر فوج کے سینئر افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی پاک فوج کے افسران اور معززین نے شہید نائیک محمد وسیم عباس کی وطن عزیز کے لیے بے مثال خدمات،لاثانی بہادری اور عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ہمارے امن اور سلامتی کے لیے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا

