اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اتوار کو مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا
Share
اسلام آباد ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اتوار کو مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے سکیورٹی کے فرائض پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اردگرد کے علاقوں میں تعینات نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ “لائن پکار- “15پر دیں،انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ہی امن و امان کے قیام کی بنیاد ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض قومی جذبے، فرض شناسی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے رہی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میںمحفوظ اور پرامن ماحول کو برقراررکھا جاسکے،آخر میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے



