اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ کا شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز محمد عثمان طارق بٹ کا شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔ ،سینئر افسران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی، مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور افراد کی موثرچیکنگ کو یقینی بنانے، سکیورٹی کے تمام ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار ہروقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے اور سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت اور موثر سکیورٹی کے درمیان بہترین توازن برقرار رکھا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ اور پراعتماد محسوس کریں




