LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری، پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز (پرائیڈ آف پرفارمنس) کا ایک اور اہم اقدام، تین جدید کمپیوٹر لیبارٹریز اور خصوصی ایف وائی ڈی پی لیب کا افتتاح

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) کوہسار یونیورسٹی مری کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے یونیورسٹی میں تین جدید کمپیوٹر لیبارٹریز اور فائنل ایئر ڈیزائن پروجیکٹ (ایف وائی ڈی پی) کے لیے خصوصی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا، جو یونیورسٹی کے تعلیمی و تکنیکی انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز نے کہا کہ طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات، عملی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی لیبارٹریز طلبہ کی تحقیقی، تخلیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں اہم کردار ادا کریں گی، جبکہ خصوصی ایف وائی ڈی پی لیب آخری سال کے طلبہ کو جدید تحقیق اور صنعت سے ہم آہنگ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے ایک معیاری ماحول فراہم کرے گی۔ اساتذہ اور طلبہ نے اس اقدام کو پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کے تعلیمی وژن کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے اسے یونیورسٹی میں تحقیق، اختراع اور معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X