اسلام آباد (اردو ٹائمز) اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا سینتیسواں اجلاس چیئر پر سن بورڈ پروفیسرڈاکٹر نجیبہ عارف کی زیر صدارت منعقد ہوا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا سینتیسواں اجلاس چیئر پر سن بورڈ پروفیسرڈاکٹر نجیبہ عارف کی زیر صدارت منعقد ہوا’ اجلاس میں سیدہ تنزیلہ صباحت ( نمائندہ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن)، محمد پرویز عالم ( نمائندہ وزارت خزانہ، بلحاظ عہده)، ڈاکٹر محمد اسحاق سمیجو ( نمائندہ حکومت سندھ)، ڈاکٹر گلزار احمد ( نمائندہ حکومت خیبر پختونخوا)، ڈاکٹر زینت ثناء بلوچ ( نمائندہ حکومت بلوچستان)، احسان شاه ( نمائنده حکومت گلگت بلتستان)، حارث خلیق ( نمائندہ انگریزی زبان)، مبین مرزا ( نمائندہ اُردو زبان )، ڈاکٹر منظور ویسریو ( نمائنده سند ھی زبان)، کلثوم زیب ( نمائندہ پشتو زبان)، ڈاکٹر ضیاء الرحمان بلوچی ( نمائندہ بلوچی زبان)، ڈاکٹر سعدیہ کمال ( نمائند ہ سرائیکی زبان)، جناب افضل مراد (نمائندہ براہوئی زبان)، جناب قاسم نسیم (نما ئنده شینا،بلتی کھوار زبان ) شریک ہوئے’اجلاس کا مرکزی ایجنڈا اکادمی کے رواں مالی سال کی مدات اور ذیلی مدات میں فنڈز کی ترتیب و تقسیم تھی۔ اکادمی ادبیات نے پاکستان کے ادارہ جاتی استحکام ، انتظامی استعداد میں بہتری، ادبی اور ثقافتی سر گرمیوں کے فروغ اور مستقبل کی ترجیحات کے تعین کے لیے سفارشات پیش کیں۔ اکادمی کے دیگر معاملات بشمول ادبی تقاریب، عالمی کا نفرنس ، نسل نو کی شمولیت، مطبوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ معززین اراکین نے لفٹ کی تنصیب پر چیئرپرسن اکادمی، انتظامیہ اور خاص طور پر قیصرہ علوی صاحبہ کی کوشش کو سراہتے ہوئے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا’ اختتام سے قبل ارکان ہیئت حاکمہ نے چیئر پرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف کی تین سالہ خدمات اور ادارے کی کار کردگی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس کے اختتام پر معززین اراکین کو اکادمی کی تازہ مطبوعات اور خبرنامے کے شمارے پیش کیے گئے

