راولپنڈی (اردو ٹائمز) پلاسٹک گیس پائپ لائن، ہیوی مشنیری سے زیر زمین پی ٹی سی ایل کی تاریں متاثر،10 دن کے تعطل سے سروسز بحال
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) پلاسٹک گیس پائپ لائن، ہیوی مشنیری سے زیر زمین پی ٹی سی ایل کی تاریں متاثر،10 دن کے تعطل سے سروسز بحال
ایس ڈی او تلسہ روڈ ایکسچینج آصف مغل، لائن مین چکری ایریا ملک شبیر،کیبل ٹیکنیشن محمد فیاض ، کیبل ٹیکنیشن محمد اعجاز، اور کیبل ٹیکنیشن ملک عامر کی مسلسل کوششوں سے علاقہ میں سروسز بحال، واضح رہے کہ پلاسٹک گیس پائپ لائن منصوبہ کے دوران ہیوی مشینری سے کھدائی میں پی ٹی سی ایل کی زیر زمین تاریں مختلف مقامات سے متاثر ہوئی تھیں جنہیں بعد ازاں پی ٹی سی ایل لائن مین ملک شبیر،ایس ڈی او چوہدری نسیم کی کوارڈینیشن میں اڈیالہ روڈ ایکسچینج کے ایس ڈی او آصف مغل، اور کیبل ٹیکنیشن ملک عامر، اور دیگر عملے نے دن رات انتھک کوششوں سے درست حالت میں لا کر سروسز کو پھر سے بحال کیا، ایریا ایس ڈی او چوہدری نسیم نے ٹی این ایس کو بتایا کہ علاقہ میں آئندہ تین ماہ میں فائبر کیبلز کا کام مکمل کر دیا جائے گا انہوں نے سروسز میں غیر معمولی تعطل پر ایریا صارفین سے معزرت کی اور کہا کہ سروسز کوتمام ایریاز میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے



