LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، موٹر سائیکل چوری

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، موٹر سائیکل چوری،دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 40 ہزار روپے، پانی کی موٹریں اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری،دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل،رقم 40 ہزار روپے، پانی کی موٹریں اور اسلحہ برآمد ہوا، گینگ کا سرغنہ قبل ازیں چوری و نقب زنی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کو گرفتار کر لیا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X