LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم کا اٹک کا دورہ، اٹک پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات ۔

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم نے اٹک کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان اور ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک ملک علی ذوالقرنین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو سلامی پیش کی، دورے کے دوران اٹک پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تاکہ تمام سرگرمیاں پرامن اور منظم انداز میں انجام پائیں۔
ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران مکمل مستعدی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ یقینی بنایا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X