LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل خاندانی منصوبہ بندی کانفرنس 24 جولائی کو منعقد ہوگی

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل خاندانی منصوبہ بندی کانفرنس 24 جولائی کو منعقد ہوگی

“ماں رہے سلامت” کانفرنس میں زچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل جدت پر ملکی و بین الاقوامی ماہرین اظہار خیال کریں گے

کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل خاندانی منصوبہ بندی کانفرنس “ماں رہے سلامت” 24 جولائی 2026، بروز جمعہ، صبح 8 بج کر 30 منٹ پر نجم الدین آڈیٹوریم، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں منعقد ہوگی کانفرنس کی مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو ہوں گی، جبکہ صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر خالد شر، ممتاز طبی ماہرین، محققین، پالیسی ساز، جامعات کے نمائندے اور صحت کے شعبے سے وابستہ شخصیات بھی شرکت کریں گی کانفرنس کی چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر نگہت علی شاہ کے مطابق اس سال کانفرنس کا موضوع “نوجوان، خاندانی منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل جدت” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو جدید طبی تقاضوں، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مؤثر آگاہی فراہم کرنا اور صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے طبی ماہرین، محققین اور پالیسی ساز زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، جدید طبی تحقیق اور صحت کے نظام میں ڈیجیٹل جدت کے فروغ سے متعلق اپنے تحقیقی مقالات اور سفارشات پیش کریں گےمنتظمین کے مطابق کانفرنس زچہ و بچہ کی صحت کے بہتر نظام، پائیدار خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X