LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔
سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت34 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ کھنہ،تھانہ کوہسار، تھانہ بہارہ کہو،تھانہ شہزاد ٹاون،تھانہ سہالہ، تھانہ کرپہ، تھانہ ہمک ،تھانہ بنی گالا،تھانہ انڈسٹریل ایریا،تھانہ گولڑہ ، تھانہ رمنا ،تھانہ مارگلہ ، تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 26 گرام آئس ،مختلف بور کے 23 عدد پستول معہ ایمونیشن اور چار خنجر برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران آٹھ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X