اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت ٹیلی کمیونیکیشن اپ گریڈیشن سے متعلق اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت ٹیلی کمیونیکیشن اپ گریڈیشن سے متعلق اہم اجلاس۔ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک نے اسلام آباد پولیس کے نظامِ ٹیلی کمیونیکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، تیز رفتار ڈیٹا لنک اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک کے قیام کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کی اپ گریڈیشن اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیف سٹی کی تکنیکی ٹیم اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیم کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اسلام آباد پولیس کے موجودہ ٹیلی کمیونیکیشن نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور آپشنز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سیف سٹی کیمروں کے نیٹ ورک، ٹریفک پولیس اور فیلڈ یونٹس کے درمیان موثر اور بلا تعطل رابطے کے لیے تیز رفتار ڈیٹا لنک قائم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ تمام یونٹس کو ایک ہی پلیٹ فارم پر منسلک کرتے ہوئے باہمی رابطہ کاری کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نظامِ ٹیلی کمیونیکیشن کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔ جدید مواصلاتی نظام کے ذریعے اسلام آباد پولیس کی اندرونی رابطہ کاری، معلومات کے تبادلے اور آپریشنل استعداد میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ ہنگامی حالات، حادثات اور ٹریفک کی روانی سے متعلق معلومات کی بروقت ترسیل اور مو¿ثر رسپانس کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے نفاذ سے اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا، مختلف یونٹس کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی اور وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو محفوظ، بروقت اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو ایک جدید، پیشہ ور اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

