راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ڈی او ڈھوک کالا خان کی اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی;ایس ڈی او ڈھوک کالا خان کی اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی
سالہا سال سے جاری بجلی چوری کا نیٹ ورک پکڑ لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔
ایس ڈی او ڈھوک کالا خان سید اقبال شاہ کی راولپنڈی کے علاقے اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے خلاف ایک بڑی اور تاریخی کارروائی،سالہا سال سے جاری بجلی چوری کا نیٹ ورک پکڑ لیا، اور تھانہ صادق آباد میں ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق، ایس ڈی او ڈھوک کالا خان سید اقبال شاہ نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ اقبال ٹاؤن، گلی 3نمبر، مکان نمبر26 میں اچانک چھاپہ مارا جہاں صارف کبیر ولد شیخ عبدالوحید (کنکشن حوالہ نمبر 11143161847301، میٹر نمبر 184730) کو آئیسکو کی تار سے براہِ راست کنڈہ لگا کر رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ موقع پر بجلی چوری کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ثبوت ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے اور کنڈہ سمیت میٹر کو فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔دورانِ کارروائی یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس سنگین جرم کے ابتدائی تخمینے کے مطابق اس چوری سے آئیسکو کو تقریباً 5 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ایس ڈی او سید اقبال شاہ کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد، راولپنڈی میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 1138/26 زیرِ دفعہ 462-I (بجلی ایکٹ) کے تحت درج کروا دی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش اور نامزد ملزمان بشمول سہولت کار کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او سید اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمے کے اندر موجود کالی بھیڑوں اور بیرونی چوروں، دونوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ ایماندار صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

