LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور تھانہ جات و پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور تھانہ جات و پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ۔ آئی جی اسلام آباد نے پیشہ ورانہ امور اور انتظامی بہتری کے حوالے سے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کیزیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات، جبکہ تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں مزید بہتری، انتظامی امور کو مؤثر بنانے، عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو بروقت و معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X