راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ سول لائنز چوھدری زوالفقار کی سربراہی میں ایچ آئی یو ٹیم کی مؤثر تفتیش و کارروائی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ سول لائنز چوھدری زوالفقار کی سربراہی میں ایچ آئی یو ٹیم کی مؤثر تفتیش و کارروائی, اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کی پوتی اور پوتی کا شوہر قاتل نکلے، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں زیر حراست افراد نے چند روز قبل ضعیف العمر خاتون کو قتل کرکے طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش کی،مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے جانے پر پوسٹمارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا،سول لائنز پولیس نے پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کی پوتی اور پوتی کے شوہر کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے قتل کی واردات کا انکشاف کر لیا،ملزمان نے معمولی رقم کی لالچ میں مقتولہ کو پھندہ دے کر قتل کیا اور طلائی زیورات اتار کر بیچ دئیے، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز سمیت ایچ آئی یو پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔

